قابض حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی :عمرڈار

قابض حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی :عمرڈار

پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا وہ کسی جمہوریت پسند کیلئے قابل قبول نہیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں ہے اور پاکستان کے غیور و باشعور عوام تحریک انصاف کی باکردار اور عوام دوست قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک موجودہ ابتر سیاسی صورتحال سے نجات پاسکے موجودہ حکومت نے ملک کو مزید مسائل سے دوچار کیا اور رہی سہی قومی دولت بھی کرپٹ ٹولہ تیزی سے سمیٹ رہا ہے ، ان سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،موجودہ قابض حکمرانو ں کے مفت تعلیم اور علا ج معالجہ کی سہولت سمیت تمام بنیادی حقوق عوام کی ان دہلیز پر فراہم کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا وہ ملکی سیاست کی اٹل حقیقت اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں جنہیں بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں ڈالا گیا ہے مگر جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عران خان سرخرو ہونگے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے عمر ڈار نے مزید کہا کہ 3 برس سے پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہاہے وہ کسی جمہوریت پسند کیلئے قابل قبول نہیں پارٹی رہنماؤں پر اندھا دھند مقدمات درج کئے گئے ہیں کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا احتجاج سے روکنے کیلئے ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...