نوشہرہ ورکاں:مویشیوں کا تنازع ، گھر میں گھس کر فائرنگ

نوشہرہ ورکاں:مویشیوں کا تنازع ، گھر میں گھس کر فائرنگ

ایک شخص گولی لگنے سے زخمی، خاتون سمیت 2افراد تشدد کا نشانہ، ملزم فرار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )مویشیوں کے لین دین کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص گولی لگنے سے زخمی، خاتون سمیت دو افراد تشدد کا نشانہ، 6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ نواحی علاقے ڈیرہ جٹو والا، بشمولہ کڑیال کلاں میں مویشیوں کے تنازع پر ملزم مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آکاش گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ محسن جاوید کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزموں نے گھر میں موجود ایک خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی آکاش کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے 6نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...