وزیرآباد احمد نگر روڈ پر کرنٹ لگنے سے نوجوان جا ں بحق
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد احمد نگر روڈ پر مہر کالونی کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جا ں بحق ہو گیا۔
احمد نگر روڈ پر واقع مرغی کے گوشت کی د کان پر لاہور کا رہائشی زوہیب کام کرتا تھا ،گزشتہ روز د کان مالک نے گودام کی چھت سے بورڈ اتارنے کیلئے زوہیب اور اس کے ساتھی کو بھیجا ،زوہیب لوہے کا بورڈ اتار رہا تھا کہ بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گیا ،شدید جھٹکا لگنے سے زوہیب موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔ د کانداروں نے زوہیب کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments