پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر کی رہائش گاہ کا گھیرائو
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کی ممکنہ احتجاج کی کال پر پولیس ہائی الرٹ، سنٹرل پنجاب کے صدر کی رہائش گاہ پر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
تحریک انصاف کے ممکنہ جلسے کی کال پر اے ایس پی وزیرآباد ایس ایچ او احمد نگر الطاف گوہر ایلیٹ فورس کے جوان محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور حویلی کے بیرونی دروازے پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ محمد احمد چٹھہ کافی عرصہ سے روپوش ہیں۔ محمد احمد چٹھہ نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ3 سال سے عمران خان ناحق قید ہیں جبکہ ناجائز حکومت نے معیشت اور امن و امان تباہ کر دیا ، 5 اگست کو ہم نکلیں گے تو عمران خان نکلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments