مطلوب ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) مطلوب ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر شہباز ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 1152/26 میں مطلوب ملزم وقار عرف کالو کی گرفتاری کیلئے کڑیال کلاں چوک کے قریب موجود تھا کہ مخبرِ خاص نے اطلاع دی کہ ملزم مقامی ہوٹل پر موجود ہے پولیس نے چھاپہ مارا تو مبینہ طور پر شمع پروین نے ملزم کو پولیس کی آمد سے آگاہ کر دیا جس پر وقار عرف کالو موٹر سائیکل پر خاتون کے ہمراہ فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments