راہوالی :نکاسی ناقص ہونے پر نالیوں کا پانی بازار میں جمع
کاروبار متاثر ہو رہا ، انتظامیہ ایکشن لے اور نکاسی کیلئے اقدامات کرے :تاجر
راہوالی (نمائندہ دنیا )کینٹ بورڈ سینٹری عملہ کی غفلت ،محلہ شریف فارم گلہ گودام والہ میں نکاسی آب ناقص ہونے پر نالیوں کا پانی بازار میں پھیل گیا مکین اور دکاندار پریشان ، مین نالہ عرصہ دراز سے بند ہونے پر نالیوں کا پانی بازار میں کھڑا ہو کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا صفائی کا ناقص نظام ہونے پر گندگی کے ڈھیر جس سے اٹھنے والی تعفن و بو سے سانس لینے میں دشواری دم گھٹنے لگا راہگیروں،پیدل چلنے والوں مرد و خواتین ،موٹرسائیکل سواروں اور مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ نالیوں کا پانی دکانوں کے آگے کھڑا ہونے سے گاہک نہیں آتا جس سے دکانداری پر اثر پڑتا ہے کینٹ بورڈ انتظامیہ فوری ایکشن لے اور نکاسی کیلئے اقدامات کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments