ڈسکہ : وارداتوں میں شہری رقم، زیورات سے محروم
موٹر سائیکل سوار ڈاکو کریانہ کی دکان سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ کالج روڈ پر ضیا اﷲ کے گھر سے نامعلوم چور 3.5تولے سونا، 2لاکھ 50ہزارروپے ودیگر گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے ، وڈالہ سندھواں میں عبدالرحمن کلینک بند کر کے نماز پڑھنے مسجد چلا گیا جب واپس آیا تو کلینک کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور دراز سے ایک لاکھ50 ہزارروپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ، بوڑیکے میں ذاکر حسین اپنی کریانہ کی د کان میں موجود تھا کہ 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم آئے اور اسلحہ کے زور پر 19ہزارروپے چھین کر لے گئے ، بہاری پور میں محمد بشیر کے زیر تعمیر گھر سے پانی والی موٹر، فرشی پنکھا، پانی والا پائپ اور گارڈر چوری، ڈنڈ پور کھرولیاں میں ڈاکٹر سمیع اﷲ کے کلینک پر لگے اے سی اورسولر پینل کے تار جبکہ سٹی ہاؤسنگ میں حمزہ جاویدکی فیکٹری سے3بیٹریاں چوری ہوگئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments