ڈسکہ میں مصنوعی مہنگائی ، اشیا کی قیمتیں بے قابو
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئے
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد ونواح میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جاری کردہ اشیا خورد ونوش کی ریٹ لسٹ بھی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ کرسکی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا خور و نوش کے سرکاری نرخوں پرعملدرآمدکر انے میں ناکام ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق چاول سپر باسمتی 305روپے کلو’دال چنا موٹی 210روپے ،دال چنا باریک 180روپے ،دال مسور موٹی 215روپے ’دال ماش دھلی 420روپے ،دال ماش بغیر دھلی 360روپے ’کالے چنے موٹا 210روپے ،سفید چنے موٹے 210روپے ’بیسن 210روپے ’روٹی 100 گرام 14روپے ’گوشت چھوٹا 2000روپے ’گوشت بڑا 950روپے کلو ’دودھ فی لٹر 170روپے ’دہی 180روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں کوئی چیز مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں ۔دکاندار مرضی کی قیمتوں پر اشیا خورونوش فروخت کر رہے ہیں ۔ ڈسکہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments