چودھری مونس الٰہی سے سپین میں طارق محمود آوانہ کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی سے سپین میں گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی کرنانہ طارق محمود آوانہ آف عمر چک نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments