گجرات:جعلی ڈی اے پی کھاد کی 1200بوریاں برآمد
ڈائریکٹر زراعت توسیع کی قیادت میں ٹیم کا موہلہ میں حسن رائس ملز پر چھاپہ
گجرات(سٹی رپورٹر )کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی اور جعلی کھاد کے کاروبار کے خاتمے کیلئے محکمہ زراعت (توسیع)گجرات نے جعلی ڈی اے پی کھاد کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر محمد اطہر لطیف نے حسن رائس ملز، موضع موہلہ، ضلع گجرات پر چھاپہ مارا، جہاں معروف برانڈ کی بوریوں میں مشتبہ ڈی اے پی کھاد برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران کھاد کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے جبکہ موقع پر موجود 1200بوریاں سیل کر دی گئیں۔ بعد ازاں جعلی کھاد بطور مالِ مقدمہ تھانہ صدر گجرات منتقل کر دیا گیا جبکہ حسن رائس ملز کے انچارج غلام حسین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments