حافظ آباد:سائن بور ڈ پر پریس کلب کا اندراج نہ کرنے پر صحافیوں کا احتجاج
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کچہری بازار کی تزئین و آرائش کے دوران جناح پبلک ہال اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مرکزی گیٹ پر نصب کئے جانے والے سائن بورڈ میں پریس کلب حافظ آباد کا نام شامل نہ کرنے پر صحافی سراپا احتجاج بن گئے ۔
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نے کہا کہ ایک ہی احاطے میں واقع دونوں جداگانہ شناخت رکھنے والے ادارے ہیں ، سائن بورڈ کو تبدیل کرکے اس میں جناح پبلک ہال کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کا نام بھی شامل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments