ڈی سی کا دو ہ سیالکوٹ چیمبر ،صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں، صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنایا جائے گا ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر صدر احتشام مظہر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے ڈپٹی کمشنر کو صنعتکار اور کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments