صفائی آپریشنز کی موثر نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

صفائی آپریشنز کی موثر نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں اصلاحی اقدامات کئے جا رہے :سی ای او

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر اور ضلع بھر میں صفائی آپریشنز کی نگرانی کو مؤثر بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو یونین کونسل، وارڈ اور بیٹ کی سطح پر صفائی کی صورتحال، فیلڈ سٹاف کی حاضری، مشینری کی دستیابی اور گاڑیوں کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لے رہی ہیں۔ مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں خامیوں کی فوری نشاندہی اور اصلاحی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتظامی نظم و ضبط اور جوابدہی کے نظام کے تحت فرائض میں غفلت برتنے والے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے 184 ملازمین کو متعلقہ اداروں کے واپس سپرد کیا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے 575 سپروائزرز، انسپکٹرز، ایریا منیجرزاور کنٹریکٹ ورکرز کو غیر حاضری، ناقص کارکردگی، فرائض سے غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔ اسی طرح صفائی امور کی ناقص نگرانی پر 46 فیلڈ مانیٹرنگ افسر وں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے جبکہ طویل عرصے سے ایک ہی مقام پر تعینات 19 سینٹری انسپکٹرز کے انتظامی بنیادوں پر تبادلے کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...