پو لیس شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:ڈی پی او سیالکوٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل عنصر جاوید سال 2019میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کر گئے ۔
قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہید کے گھر میں آمد فیملی سے ملاقات کی قبرپر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments