ڈپٹی کمشنرکا واسا بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ صفائی،فلٹریشن اور ذخیرہ کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق نے واسا بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ کیا اور پانی کے معیار،فلٹریشن،پراسیسنگ اور بوٹلنگ کے تمام مراحل کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پانی کی کوالٹی،ٹیسٹنگ کے عمل،لیبارٹری رپورٹس اور متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے بوٹلنگ پلانٹ میں صفائی،فلٹریشن اورذخیرہ کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments