نوتعمیر ڈسکہ پسرور روڈ پر کھلے مین ہول حادثات کا با عث

نوتعمیر ڈسکہ پسرور روڈ پر کھلے مین ہول حادثات کا با عث

شہریوں نے نشاندہی کیلئے کھلے مین ہول پر لکڑیاں اور اینٹیں رکھ دیں‘اصلاح کا مطالبہ

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں حال ہی میں تعمیرہونیوالے پسرور روڈ پر کھلے مین ہول حادثات کاموجب بننے لگے شہریوں نے نشاندہی کیلئے کھلے مین ہول پر لکڑیاں اور اینٹیں رکھ دیں۔ چند مہینے قبل لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیوالے پسرور روڈ ڈسکہ پر گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں پسرور روڈ ڈسکہ پر کھلے مین ہول حادثات کا موجب بن رہے ہیں شہریوں نے مین ہول کی نشاندہی کیلئے لکڑیاں وغیرہ رکھ دی ہیں پسرور رو ڈڈسکہ جولاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر ہواہے اس پرکھلے مین ہول میں شہری گر کرزخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ۔شہریوں نے بتایاکہ جب پسرور روڈ ڈسکہ کی تعمیر جاری تھی تو روزانہ کوئی نہ کوئی سیاستدان فوٹو سیشن کرنے کیلئے یہاں پرآجاتاتھا اب پسرور روڈ ڈسکہ پر جن گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہوئے ہیں ان پر ڈھکن لگانے کیلئے کوئی بھی نہیں آرہا اگر شہری پسرور روڈ ڈسکہ پر کھلے مین ہول کے بارے میں متعلقہ حکام کو شکایت کریں تو وہ بات کو ایک کان سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں شہری پسرور روڈ ڈسکہ پر کھلے مین ہول پر ڈھکن لگوانے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...