واہنڈو میں جلد میگا ترقیاتی پیکیج شروع ہوگا :ذوالفقار بھنڈر

واہنڈو میں جلد میگا ترقیاتی پیکیج شروع ہوگا :ذوالفقار بھنڈر

کوئی گلی یا سڑک ایسی نہیں رہے گی جہاں ترقیاتی کام نہ ہو:مختلف وفود سے گفتگو

واہنڈو (نامہ نگار )مسلم لیگ(ن)کے ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار علی بھنڈر اور سعید یوسف بھنڈر نے کہا ہے کہ آئندہ چندروزمیں واہنڈو کیلئے میگا ترقیاتی پیکیج شروع کروایا جا رہا ہے ۔ واہنڈو کی تاریخ میں آج تک اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہوں گے جتنے اب شروع ہونے جا رہے ہیں۔ واہنڈو کو ماڈل ویلج قرار دے دیا گیا ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا انقلاب لایا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبائی گاؤں میں واہنڈو سے آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واہنڈو کے مسائل اور عوامی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں، اسی لیے علاقے کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ آئندہ چند روز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا جنہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ذوالفقار بھنڈر اور سعید بھنڈر نے کہا کہ واہنڈو کی کوئی گلی یا سڑک ایسی نہیں رہے گی جہاں ترقیاتی کام نہ ہو، ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن)کی پہچان ہیں،انہوں نے کہا کہ واہنڈو کے عوام اب محض اعلانات نہیں بلکہ اپنی آنکھوں سے ترقیاتی کام ہوتے ہوئے دیکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...