مکہ معاہدہ سے تینوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے :بیگم طلعت شوکت

 مکہ معاہدہ سے تینوں ممالک کے تعلقات  مزید مستحکم ہونگے :بیگم طلعت شوکت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ایم پی اے و ضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین مقدس سرزمین مکہ مکرمہ میں ہونے والا معاہدہ قابلِ تحسین اور امتِ مسلمہ کیلئے قابلِ تقلید ہے ،معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون، یکجہتی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہے ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ سے مضبوط اور مثالی رہے ہیں، مقدس سرزمین مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف تینوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کو بھی تقویت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...