مکہ معاہدہ امن، استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا:لیگی رہنما

مکہ معاہدہ امن، استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا:لیگی رہنما

پاکستان امن پسند ملک ،مثبت کردار ادا کرتا رہے گا:بلال تارڑ ،افتخار بٹ و دیگر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال فاروق تارڑ، سابق کونسلر افتخار احمد بٹ، ضلعی نائب صدر محمد زمان چیمہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ اور ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران سنی نے کہا ہے کہ آج عالمِ اسلام کے لیے ایک تاریخی دن ہے ،مقدس سرزمین مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والا مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع باہمی تعاون، یکجہتی اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے نئے دور کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تعلقات پہلے ہی تاریخی، مذہبی اور برادرانہ بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ مشترکہ دفاعی تعاون ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...