بیٹیوں کی تعلیم و ہنرمندی پر توجہ ترقی کی ضمانت:سیمسن اقبال
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )کرسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے کہا ہے کہ بیٹیوں کی تعلیم و ہنرمندی پر توجہ ترقی کی ضمانت ہے بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ان کی تعلیم تربیت اور ہنرمندی پر خصوصی توجہ نہ صرف ان کا مستقبل سنوار سکتی ہے بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بن سکتی ہے
ماضی میں بعض مشنری اداروں نے مسیحی بچیوں کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ ہنرمندی کے فروغ کیلئے نرسنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعلیمی ادارے اور تربیتی نظام قائم کر رکھے تھے جن سے ہزاروں بچیوں نے استفادہ کیا تاہم وقت کے ساتھ کئی ادارے اور پروگرام ختم ہوگئے ۔ سیمسن اقبال نے کہا کہ اب بعض ادارے مسیحی بچیوں کی تعلیم تربیت اور فنی مہارتوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments