سمبڑیال میں غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار

سمبڑیال میں غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار

شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق،ٹیسٹوں کے الگ الگ نرخوں سے مریض پریشان

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال میں غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریوں کی بھرمار، شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ۔سمبڑیال شہر اور جی ٹی روڈ کے اطراف میں کلیکشن سنٹرز، نجی ہسپتالوں اور کلینیکل لیبارٹریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم بیشتر لیبارٹریوں میں نہ تو ٹیسٹوں کے ریٹ نمایاں طور پر آویزاں ہیں اور نہ ہی متعلقہ محکمہ صحت کا اجازت نامہ عوام کیلئے موجود ہے جبکہ صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے تقاضوں پر بھی سنجیدگی سے عمل نہیں کیا جا رہا۔ مختلف لیبارٹریوں میں ایک ہی ٹیسٹ کے الگ الگ نرخ وصول کئے جا رہے ہیں جس سے مریض اور ان کے اہل خانہ مالی استحصال کا شکار ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سمبڑیال میں قائم تمام کلیکشن کلینیکل لیباٹریوں اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کرے ، ان کے لائسنس، عملے کی اہلیت، مشینری کے معیار، صفائی کے انتظامات اور سرکاری قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لے ۔ عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہر لیبارٹری کو ٹیسٹوں کی مکمل ریٹ لسٹ اور رجسٹریشن/اجازت نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مریضوں کو شفاف، معیاری اور محفوظ طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...