ناموس صحابہ کی خاطر جانوں کے نذرانے سے دریغ نہیں کرینگے :طارق محمود یزدانی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )قائد اہلحدیث مولانا طارق محمود یزدانی نے کہا ہے کہ صحابہ کی ناموس کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو کوئی بھی قدم ڈگمگائے گا نہیں
کارکن عظمت صحابہ اپنی جان و مال کی قربانیاں دے کر صحابہ کی عظمت کو پروان چڑھائیں گے ،24ویں سالانہ عظمت صحابہ کانفرنس میں بھر پور شرکت سے ثابت کریں کہ ہم صحابہ والے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی روڈ گرجاکھ جامع مسجد رحمانیہ میں کارکنان عظمت صحابہ اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments