لالہ موسیٰ:کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،میاں بیوی اور بیٹی زخمی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی فیملی کے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
جی ٹی روڈ پرقاسم میرج ہال کے سامنے موٹرسائیکل سوار فیملی کو تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمدحیات، حلیمہ بی بی اور بیٹی حریم فاطمہ شدیدزخمی ہوگئے ،ریسکیو عملہ نے زخمی میاں ،بیوی اور بیٹی کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ،تھانہ سٹی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments