گجرات میں ادویات کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا ادویات سے متعلق درپیش مسائل پر غور کیا گیا
جبکہ شرکا سے مختلف تجاویز بھی لی گئیں۔ کیبنٹ صدر عزیر اقبال نے کہا کہ تمام ساتھیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ شہر سے ادویات کی سٹی گجرات میں غیر قانونی ترسیل اور فروخت کی روک تھام کیلئے خصوصی باڈی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments