گوجرانوالہ چیمبر ‘ازبکستان ویزا اینڈ ٹریڈ سہولت سینٹر منظور
ون ونڈو آپریشن کے تحت تاجروں کو خدمات پر خصوصی رعایت ہوگی :سجاد احمد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ نے تاجر برادری کی سہولت اور بین الاقوامی تجارت کے فروغ کیلئے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ گوجرانوالہ کے صنعت کاروں کو سینٹرل ایشیا کی بڑی مارکیٹوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے گوجرانوالہ چیمبر میں جلد ازبکستان ویزا اینڈ ٹریڈ فسیلی ٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے سجاد احمد نے بتایا کہ یہ فسیلی ٹیشن ڈیسک خصوصی طور پر صدر گوجرانوالہ چیمبر کی کاوشوں سے منظور ہوا ہے ، سفارتخانے نے صدر چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس سینٹر کے قیام کی سفارش کی، اس ون ونڈو آپریشن کے تحت گوجرانوالہ چیمبر کے ممبران، صنعت کاروں اور تاجروں کو بزنس ویزا، ٹورسٹ ویزا، سٹڈی ویزا اور ازبکستان میں کمپنی کی رجسٹریشن سمیت تمام تر قانونی و تجارتی پروسیسنگ ایک ہی چھت تلے مہیا کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ممبران کو ان تمام سروسز پر خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا، اس سینٹر کے قیام سے مقامی تاجر ازبکستان سمیت تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان کی اربوں ڈالر کی مرکزی ایشیائی مارکیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments