بصارت سے محروم بچوں کیلئے کمپیو ٹر ٹریننگ اور دیگر کورسز مکمل

بصارت سے محروم بچوں کیلئے  کمپیو ٹر ٹریننگ اور دیگر کورسز مکمل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )نابینا افراد کیلئے تعلیم وہنر کیساتھ روزگار کا حصول اولین ترجیح ہے ، نابینا طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،

ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ الصفہ مرکز خالد محمود منہاس ،سلمان اکرم شیخ،خواجہ فائق کلیم،وقاص احمد،چیئرمین ادارہ عدنان محمود ،ڈائریکٹر عبدالرحیم خان،چیئر پرسن شعبہ خواتین ثروت نسرین نے جشن آزادی اینڈ فری شارٹ کورسزکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 8جون فری شارٹ کورسز کا آغاز کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے 35 نابینا بچوں کو کمپیوٹر ٹریننگ،انگلش لنگویج،کرسی اور چارپائی کی ونائی،اورنٹیشن اینڈ موبلٹی ٹریننگ اور پرفیوم بنانے کے کورسز کر ائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...