وکیل پر مقدمہ کے خلاف نوشہرہ ورکاں بار کی جانب سے ہڑتال

وکیل پر مقدمہ کے خلاف نوشہرہ ورکاں بار کی جانب سے ہڑتال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کے خلاف نوشہرہ ورکاں بار کی جانب سے ہڑتال کی گئی ۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے رکن علی رضا تارڑ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ،ہڑتال کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔تحصیل بار کے جنرل سیکرٹری حافظ سہیل رسول گجر نے کہا ہے کہ وکلا برادری اپنے رکن کے ساتھ کھڑی ہے اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...