ملکی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :ناصر چیمہ

ملکی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :ناصر چیمہ

قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے خوا بو ں کی تکمیل کیلئے انکے افکا ر و نظریا ت پر چلیں گے

 راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں علاقہ معززین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا خواب تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے تعبیر بخشی اور انتھک کاوشوں محنتوں سے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دیا جس میں آج ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں اور آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اس ملک کو حاصل کرنے میں ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے یہ ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا انکی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے اور انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی قربانیوں کو کبھی تاریخ بھی بھلا نہ پائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہما را جینا مر نا پاکستانی پیا رے پر چم کے سا ئے تلے ہے ہم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے خوا بو ں کی تکمیل کیلئے انکے افکا ر و نظریا ت پر چلیں گے آج ہم اس دن کی نسبت سے عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کے دفاع سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں گے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح ،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکارونظریات ،فرمودات ،افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انہی پر عمل کرکے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...