نئی ترقیاتی سکیمیں، سڑکوں کی بحالی، سولرائزیشن کا جائزہ

 نئی ترقیاتی سکیمیں، سڑکوں کی بحالی، سولرائزیشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، وہاڑی، بوریوالا میں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

وہاڑی(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں لوکل گورنمنٹ کی مجوزہ سکیموں کی ضرورت اور مفاد عامہ کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی میں سڑکوں کی بحالی اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی سولرائزیشن پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اڈا رتبہ ٹبہ سے اڈا پکھی موڑ تک 13 کلومیٹر اور اڈا میاں پکھی سے چک نمبر 198 ای بی تک سڑک کی بحالی کی جائے گی، جبکہ میلسی شہر کی 1.3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ فدا ٹاؤن، ٹبہ سلطان پور، جلہ جیم اور کرم پور کے واٹر ورکس اسٹیشنز کو سولرائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلہ جیم سپورٹس اسٹیڈیم کی بحالی اور بوریوالا میں پی آئی لنک نہر کے ساتھ سڑک کی بحالی کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...