یوم آزادی‘سیالکوٹ کینٹ میں محفل موسیقی ‘ثقافتی پروگرام

 یوم آزادی‘سیالکوٹ کینٹ میں محفل موسیقی ‘ثقافتی پروگرام

معروف گلوکار نمرہ مہرہ، اویس نیازی کی پرفارمنس ،کمشنر اور اہم شخصیات کی شرکت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں جی ٹو مارکی سیالکوٹ کینٹ میں رنگ و نور، موسیقی اور ثقافتی پروگراموں سے سجی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی زیر نگرانی منعقد ہونیوالی تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ، کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی، ڈی پی او دوست محمد، رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سیدہ نوشین افتخار، اراکین صوبائی اسمبلی فیصل اکرم، طارق سبحانی، رانا عارف ہرناہ، نوید اشرف اور شکیلہ آرتھر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں معروف گلوکار نمرہ مہرہ، اویس نیازی سمیت دیگر فنکاروں نے ملی نغمے اور خوبصورت گیت پیش کئے اور بہترین پرفارمنس پر شہریوں سے بھرپور داد وصول کی۔علاقائی رقص اور ثقافتی پرفارمنسز نے جشن آزادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...