ڈسکہ:گھر میں گھس کر خنجر سے حملہ ، میاں بیوی زخمی
ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ) اوباش ملزم کا گھر میں داخل ہو کر میاں بیوی پر خنجر کے وار ،دونوں کو زخمی کردیا ۔
تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کی صغراں بی بی اپنے بھتیجے صابر اور اس کی بیوی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ ملزم اظہر مسلح خنجر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے گھر میں داخل ہوا اور خنجر کا وار صابر کی وکھی پر کر کے اسے زخمی کر دیا ،ملزم نے صابر کی بیوی پر بھی خنجر کا وار کر کے اسے بھی زخمی کردیا ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم اظہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments