ٹیچنگ ہسپتال میں اہم ادویات نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر برہم
بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایئر کنڈیشنرز کی بندش ، ناکافی نشستوں کا بھی نوٹس
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ٹراما سینٹر، ایمرجنسی، فارمیسی، مختلف وارڈز اور ای این ٹی او پی ڈی سمیت متعدد شعبہ جات کا معائنہ کیا۔دورانِ معائنہ ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سینٹر کے داخلی راستے پر صفائی کی ناقص صورتحال اور سیوریج کے مسائل کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمرجنسی میں بعض ضروری تشخیصی ٹیسٹوں اور اہم ادویات کی عدم دستیابی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ای این ٹی او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایئر کنڈیشنرز کی بندش اور مریضوں کیلئے ناکافی نشستوں کا بھی نوٹس لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور مریضوں کو علاج معالجے کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments