میڈیکل سٹور ،گودام سے جعلی اور سرکاری ادویات برآمد
ایف آئی اے کی حافظ آباد روڈ آصف کالونی میں کارروائی ، ایک ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد روڈ، آصف کالونی، قبرستان کے قریب واقع الرحمن میڈیکل سٹور اور اس سے منسلک غیر مجاز گودام پر چھاپہ مارا،کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ، جعلی اور سرکاری ادویات کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق مذکورہ گودام بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا، جہاں سے بھی مزید غیر رجسٹرڈ، جعلی اور سرکاری ادویات برآمد ہوئیں ،ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل کرنے اور متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد تین ملزموں شاہ زیب ولد امیر فاروق، ابو حنظلہ بٹ ولد قیصر شریف اور محمد شہباز ولد محمد یوسف کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments