رہائشی علاقوں میں دکانوں کے اندر غیر قانونی گیس ری فلنگ
متعدد بار آگ لگنے کے واقعات ‘چیکنگ پر تعینات عملے پر رشوت کا الزام
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اور گردونواح میں گیس ری فلنگ کا کام دکانوں کے اندر بنی خفیہ جگہوں پر جاری اور اکثر یہ دکانیں رہائشی علاقوں میں قائم ہیں جس سے خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، کمرشل سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقل کرتے وقت کوئی حفاظتی آلات موجود نہیں ہوتے ، منتقلی کے دوران متعدد بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ متعدد گیس ریفلنگ کرنیوالوں کے ہاتھ وغیرہ بھی جل چکے ہیں ۔ دکاندار قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ری فلنگ کا کام دکانوں کے اندر بنی خفیہ جگہوں پر کرتے ہیں جہاں پر اخراج شدہ گیس ہر وقت پھیلی رہتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ پر متعین عملہ غیر قانونی ری فلنگ بند کر انے کے بجائے اپنا حصہ وصول کر کے افسر وں کو سب ٹھیک ہے کہ رپورٹ ارسال کر دیتے ہیں ۔ مختلف مقامات پر آتشزدگی کے متعدد رونما ہو نے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے حادثات کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments