پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا :رانا مستنصر

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے  سب کو کردار ادا کرنا ہوگا :رانا مستنصر

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر) سابق ضلعی چیئر مین بیت المال رانا مستنصر حسین نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ، 14 اگست ہمیں عظیم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے حصول کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے متحد ہو جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...