جرائم کی بیخ کنی ،فوری انصاف کیلئے اقدامات کررہے :فواد احمد

 جرائم کی بیخ کنی ،فوری انصاف کیلئے اقدامات کررہے :فواد احمد

پولیس میں اصلاحات اور احتساب کے مثبت نتائج مل رہے ہیں :ڈی پی او حافظ آباد تھانوں میں خواتین محفوظ ،ملازمین کے نازیبا رویہ برداشت نہیں:

دنیا سے گفتگو  حافظ آباد(نامہ نگار )ضلع بھر میں پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری، قانون کی بالادستی کو فروغ اور عوام کے پولیس پر اعتماد میں خاطر خواہ بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈی پی او فواد احمد نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منصب سنبھالنے کے بعد پولیسنگ کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائیں جن کے باعث عوام کو ریلیف اور پولیس کے احتسابی نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا۔ تمام تھانوں میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کے انعقاداور سرپرائز وزٹ سے شہریوں کی شکایات اور مسائل ان کی دہلیز پر سن کر بروقت حل کئے جا رہے ہیں ۔تھانوں میں افسر وں کی تعیناتیاں میرٹ، اہلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں جبکہ ناقص کارکردگی، غفلت یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب افسر وں اور اہلکاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان، قانون کی حکمرانی، سماجی ہم آہنگی اور انصاف کے فروغ کیلئے ضلعی پولیس مکمل طور پر فعال کردار ادا کررہی ہے ۔ضلعی سطح پر امن وامان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع حافظ آباد میں جرائم کی بیخ کنی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مزید مؤثر اقدامات کئے جائینگے ، فواداحمد کا کہنا تھا کہ تھانوں میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ملازمین کے نازیبا رویہ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...