آزادی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار :آصف رضا قادری

 آزادی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار :آصف رضا قادری

پاکستان نے رنگ، نسل اور لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ آزادی کا حقیقی مقصد اسلام کے اصولوں اور قوانین کی پیروی کرنا ہے ۔ پاکستان نظریاتی بنیادوں پر قائم ہوا اور اس کی آزادی، خودمختاری اور دو قومی نظریے کے تحفظ کے لیے قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 100 کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ پاکستان نے رنگ، نسل اور لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر اپنے شہریوں کو عزت، شناخت اور تحفظ فراہم کیا ہے ۔ بانیانِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان عظیم شخصیات کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے قیامِ پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں نوجوان نسل کے نظریات اور افکار کو نشانہ بنا کر پاکستان کے نظریاتی تشخص کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، لہٰذا نئی نسل کو قائداعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...