تتلے عالی :ڈینگی آگاہی اور لاروے کی تلاش شہروں تک محدود
تتلے عالی(نامہ نگار)ڈینگی آگاہی اور لاروے کی تلاش شہروں تک محدود، تتلے عالی کے 78دیہات سہولت سے محروم ہیں۔تتلے عالی اور نواحی دیہات میں حالیہ بارشوں سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ،
گوداموں،نجی وسرکاری تعلیمی اداروں،کباڑخانوں، قبرستانوں‘ خالی پلاٹوں میں ڈینگی لاروے کی موجودگی کا خدشہ لاحق ہوگیا لیکن ڈینگی آگاہی اور لاروے کی تلاش کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں شہروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کے سر اٹھانے کاخطرہ لاحق ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments