تتلے عالی :مویشیوں نے نہروں کے کنارے برباد کرد ئیے
تتلے عالی(نامہ نگار )مویشیوں نے نہروں کے کنارے برباد کرد ئیے ،فضلہ جات سے آبی ذخائر آلودہ ہونے لگے ۔
سرکاری املاک کے برباد ہونے پر پنجاب حکومت نے نہروں، راجباہوں، مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز میں موشیوں کے داخل کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن کینال افسر وں وعملہ کی جانب سے نہروں پر پٹرولنگ بند ہونے کے باعث اپر چناب، راجباہ گوبند پورہ ،راجباہ تتلے عالی ،تنگ کلاں مائنر، بوپڑا مائنر ،گھمن والا مائنرر سمیت دیگر چھوٹی بڑی نہروں میں نہ صرف مویشیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ مویشی باڑوں کا خراب چارہ جات،فضلہ ،کوڑا کرکٹ بھی نہروں میں گرایا جا رہا ہے جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے ، کنارے پشتے بھی کمزور ہو گئے ہیں بلکہ آبی ذخائر بھی آلودہ ہو رہے ہیں۔دو سال قبل کینال حکام نے مویشی نہلانے اور نہروں کو گندگی پھینکنے والے 20کے قریب افراد کیخلاف مقدمات درج کر ائے تھے لیکن بعد ازاں مکمل طور پر کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments