حافظ آباد :ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہرپارکنگ سٹینڈ پر لوٹ مار

حافظ آباد :ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہرپارکنگ سٹینڈ پر لوٹ مار

موٹر سائیکل کی فیس 10 کے بجائے 30 روپے لی جانے لگی ، شہریوں سے بد تمیزی

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے پارکنگ سٹینڈ پر موجود ٹھیکیدار اور عملہ نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا۔ موٹر سائیکل کھڑا کرنے کی فیس10روپے کے بجائے 30روپے وصول کی جانے لگی جبکہ مقررہ فیس پر اصرار کرنے والے شہریوں سے بدتمیزی کی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے پارکنگ سٹینڈ پر موٹر سائیکل کھڑاکرنے کی فیس10روپے مقرر ہے لیکن ٹھیکیدار اور اسکے کارندوں کی من مانیوں سے یہاں پر ہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے والے سے 30روپے سرعام وصول کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کے لئے آنے والے شہریوں اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پارکنگ سٹینڈ پر لوٹ مارکا سلسلہ فوری ختم کرواکے وہاں پر10روپے فیس کا نمایاں بورڈ نصب کروایا جائے اور زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...