ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام، داخلی راستہ جوہڑ میں تبدیل
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام، داخلی راستہ جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ۔
نواحی قصبہ ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث خانکی روڈ پر قصبے کا داخلی راستہ جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ۔ سڑک پر جمع گندا اور بدبودار پانی شہریوں اور راہگیروں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔بارش کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے جبکہ پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کا مؤثر انتظام کرکے داخلی راستے سے جمع پانی ختم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments