سیالکوٹ:یوم آزادی پر 50 ٹریفک حادثات ‘3افراد جاں بحق ‘61زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )یومِ آزادی کے موقع پر ضلع سیالکوٹ میں ٹریفک حادثات کے 50واقعات میں 61افراد متاثر ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122سیالکوٹ کو یومِ آزادی کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کی 50ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 61افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرین میں 48مرد اور 13خواتین شامل تھیں جبکہ 3افراد جاں بحق ہوئے ۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے 27افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 31زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments