نوجوانوں کو سیرت النبیؐ سے روشناس کرانا ہوگا :علما کرام
سیرت النبی ؐکا مطالعہ اور آپ ؐکی سنتوں پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) مفتی مبشر رفیق سدھو نے کہا ہے کہ سیرت النبی ؐکے پیغام کو عام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام جامع مسجد عثمانیہ محلہ رڑوالہ سٹی نوشہرہ ورکاں میں مولانا ولی اللہ، جامع مسجد جواہر التوحید تتلے عالی میں مولانا عدنان اسلم، جامع مسجد صدیقہ بھڑی شاہ رحمن میں مفتی مبشر رفیق اور مولانا میاں اعجاز نے سیرت النبی ؐکے موضوع پر خطابات کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے آپ ؐنے انسانیت کو اخوت، محبت، عدل و انصاف، صبر، برداشت اور حسنِ اخلاق کا درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی کا راز سیرتِ طیبہ ؐ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے میں ہے ہمیں اپنے گھروں، معاشرے اور معاملات میں نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے ، سیرت النبی ؐکا مطالعہ اور آپ ؐکی سنتوں پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے نوجوان نسل کو سیرت النبی ؐ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اسلامی اقدار اور اخلاقِ نبوی ؐکو اپنی زندگیوں میں اپنا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments