گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ شریف فارم سے پنکھے چوری
راہوالی (نامہ نگار )نامعلوم چور گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ شریف فارم سے 4 پنکھے ، 2 کیمروں کی وائرنگ چوری کرکے لے گئے ۔
پولیس نے سکول ہیڈ ٹیچر محمد لقمان ساجد کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ہیڈ ٹیچر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی سکول سے نامعلوم افراد چوری کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں لیکن ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments