جناح ہال قلعہ کی عمارت کی بالائی منزل بدحالی کا شکار

 جناح ہال قلعہ کی عمارت کی بالائی منزل بدحالی کا شکار

واش روم اور کھڑکیاں ٹوٹ چکیں ،تار لٹک رہے ،حکام نوٹس لیں :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )میٹرو پولٹین کارپوریشن کی غفلت کے با عث کارپوریشن دفاتر کے بالمقابل تاریخی جناح ہال قلعہ کی عمارت کی بالائی منزل بدحالی کا شکار ہوگئی ، جناح ہال قلعہ جہاں درجنوں سرکاری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ضلع کے بیشتر افسر آ کر خطاب بھی کرتے ہیں اس بلڈنگ کی بالائی منزل میں بنائے گئے واش روم ٹوٹ چکے ہیں ، چھت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے ، بجلی کے تار جگہ جگہ لٹک ر ہے ہیں کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں ۔سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ جہاں چیف ایگزیکٹو میٹرو پولٹین کارپوریشن کا عالیشان دفتر موجود ہے جو تحصیل سیالکوٹ کی بیوٹیفکیشن تزین و آرائش کے ذمہ دار ہیں انکے اپنے عالیشان دفتر کے سامنے جناح ہال قلعہ کی بالائی منزل کی بدحالی سی او کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح ہال قلعہ کی بالائی منزل جو تاریخی اہمیت رکھتی ہے کی طرف توجہ دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...