ڈیرے کی چھت سے کودنے والا محنت کش دم توڑ گیا

ڈیرے کی چھت سے کودنے والا محنت کش دم توڑ گیا

ڈیرے دار علی حیدر کھوکھر سے خوفزدہ ہو کر چاند مسیح بھاگا تھا ،مقدمہ درج

راہوالی (نامہ نگار)ڈیرے دار کے محنت کش کو پکڑنے پر فرار ہونے کی کوشش میں ڈیر ے کی چھت سے چھلانے لگانے والا زخمی محنت کش دوسرے روز جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ڈیرہ دار علی حیدر کھوکھر سکنہ راجکوٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جاں بحق ہونے والا محنت کش چاند مسیح کے بھائی اشرف مسیح ولد بگا مسیح سکنہ منڈیالہ وڑائچ نے پولیس کو درخواست دی کہ اندریاس مسیح، عمران مسیح ساکنان منڈیالہ وڑائچ نے بتایا کہ اس کے بھائی چاند مسیح کو علی حیدر کھوکھر نے پکڑ کر اپنے ڈیرہ رڈیالہ وڑائچ میں لے گیا جہاں چاند مسیح نے جان چھڑوانے کی خاطر مکان کی چھت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈیرے کے مالک علی حیدر کھوکھر نے اس کے تعاقب میں دوڑ لگائی جس پر چاند مسیح نے چھت سے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دوسرے روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے جاں بحق ہونے والے چاند مسیح کے بھائی اشرف مسیح کی مدعیت میں ملزم کیخلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...