سیالکوٹ:رشوت لیکر منشیات فروش چھوڑنے کا الزام ،سب انسپکٹر معطل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس کی جانب سے 5کلو سے زائد منشیات کی برآمد پر مقدمہ درج نہ کیا گیا اور ملزموں کو مبینہ رقم لیکر چھوڑ دیا گیا۔
تھانہ صدر پسرور میں تعینات سب انسپکٹر مزمل حسین نے منشیات فروش کو مبینہ طور پر رشوت لیکر 5کلو سے زائد منشیات سمیت چھوڑ دیا۔ڈی پی او دوست محمد نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر مزمل حسین کو معطل کردیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments