گجرات:واسا کی 20ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ،پانی کی سطح کم
گجرات(سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)منیجنگ ڈائر یکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کی نگرانی میں 20ٹیمیں تینوں زونر میں متحرک ہیں ،
شہر بھر کے 12ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ فعال، بارشی پانی کی مسلسل پمپنگ جاری ہے ، بارشی پانی کی نکاسی کیلئے 15 سورس پوائنٹس فعال ہیں ، مختلف علاقوں سے پانی کا اخراج جاری شہر بھر میں مجموعی طور پر 335کیوسک پانی ڈسچارج کر دیا گیا ،مسلسل نکاسی آب آپریشن کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments