آپؐ کی آمدسے ظلم وجہالت کے بادل چھٹ گئے :اجمل رضا

آپؐ کی آمدسے ظلم وجہالت کے بادل چھٹ گئے :اجمل رضا

معاشرے کے تمام مسا ئل کا حل نظام مصطفیؐ کے قیام میں ہے :اجتماع سے خطاب

راہوالی (نمائندہ دنیا )نبی پاکؐ کی ولادت باسعادت نے معاشرے میں پوری انسانیت کوعزت وقاراوراعلیٰ مقام بخشا،انکی ولادت مسلمانوں کیلئے نعمت عظمیٰ ہے اورحضورؐ سے محبت ایمان کاتقاضاہے ۔ ان خیالات کااظہارعلامہ پیرمحمداجمل رضاقادری نے مرکزتحریک اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آپؐ کی آمدسے انقلاب برپاہواکفرظلم وجہالت کے بادل چھٹ گئے ۔انہوں نے کہاکہ حضورؐ سے محبت رکھناایمان کالازمی تقاضاہے کہ درودیوارکوروشن کرنے کے بجائے اپنے دل ودماغ کوبھی روشن کیاجائے انہوں نے کہاکہ حضورؐ سے محبت کے زبانی دعو ئوں کے بجائے عملی طورپراپنی زندگیاں حضورؐ اورصحابہ کی زندگیوں کے مطابق گزاریں جوہمارے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہاکہ آج معاشرہ جس دلدل میں پھنساہواہے وہ صرف دین سے دوری کی وجہ سے ہے اورہمارے تمام مسائل کاصرف اورصرف نظام مصطفیؐ کے قیام اورآپؐ کی سنت پرعمل پیراہونے میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...