فیکٹریوں پر ایف بی آر چھاپے نا منظور :صدر گجرات چیمبر
ٹیکس اور کاروباری معاملات کو کوارڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے حل کیا جائے
گجرات(سٹی رپورٹر )ایف بی آر کی جانب سے گجرات کی پنکھا ساز فیکٹریوں پر چھاپے قابلِ مذمت ہیں،تفصیلات کے مطابق صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے پنکھا ساز فیکٹریوں پر ایف بی آر کی جانب سے چھاپوں، ریکارڈ اور سامان تحویل میں لئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف صنعتکاروں کیلئے باعثِ تشویش ہیں بلکہ گجرات کے کاروباری ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔احمد حسن نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اور ایف بی آر کے درمیان باقاعدہ کوآرڈی نیشن کمیٹی پہلے ہی قائم ہے جس کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ ٹیکس اور کاروباری معاملات سے متعلق مسائل کو باہمی رابطے ، مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے ، اقدام سے پہلے ایف بی آر کو گجرات چیمبر سے رابطہ کرنا چا ہیے تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments